English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں شہدا کی تعداد 35 ہزار سے متجاوز، 15 ہزار بچے بھی شامل

 غزہ: 6 ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا 34 افراد شہید جبکہ 78 ہزار 755 افراد زخمی ہوچکے ہیں، شہدا میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

 خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں میں عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، اسپتالوں رہائشی عمارتوں، یہاں تک کہ قبرستانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، صیہونی فوجی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا سول انفرااسٹرکچر بھی تباہ ہوچکا ہے، اسرائیل نے اب تک غزہ پر 75 ہزار ٹن بارود برسا کر غزہ کی پٹی کے زیادہ تر شہری انفرااسٹرکچر کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی  اسرائیل آئے روز نہتےفلسطینیوں پر حشیانہ بمباری کررہاہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے