ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس پر سماعت ملتوی

judiciary

راولپنڈی: احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈ اسکینڈل ریفرنس پر سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ظہیر عباس چودھری، انتظار پنجوتھہ اور شعیب شاہین و دیگر پیش ہوئے۔

وکلا صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے طبعی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں منظور کر لیں۔

سماعت میں نیب کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 2 پر جرح مکمل کرلی گئی، 190 ملین پانڈ سکینڈل ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ 19پر جرح مکمل ہوگئی۔

بعدازاں 190 ملین پانڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں