English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی بربادی کی بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، محمود خان اچکزئی

The main reason

فیصل آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد ” تحریک تحفظ آئین ” کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی بربادی کی سب سے بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج بڑی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت مل گئی ہے، اپوزیشن کا اتحاد ذاتی فائدے کے لیے نہیں ہے، ملک میں مہنگائی حد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، ہم یہاں کسی کو گالیاں دینے نہیں آئے، جب ملک میں انصاف ہو گا تو حقیقی انقلاب آئے گا۔

محمود اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک معاشرے میں امن، انصاف نہیں ہو گا، انقلاب نہیں آ سکتا، سچ یہ ہے 8 فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے