ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

لاہور: پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے بھی بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی سیکریٹری جیل خانہ جات نے باقاعدہ خط تحریر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری جیل خانہ جات نے پنجاب کی جیل میں موجود قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط ارسال کیا ہے،جس میں قیدیوں کےمطالبات  پیش کیے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدی سیاسی قیدیوں والی سہولیات مانگ رہے ہیں،  عمران خان کو ملنے والی سہولیات رولز 1978 کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں