کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران جرائم میں ملوث لیاری گینگ کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا نام بلال اور یہ منشیات کی سپلائی، بھتہ خوری، بلیک میلنگ، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم بلال لیاری گینگ وار کے سرگرم گینگ کے کمانڈر کاشف ڈاڈاکا اہم کارندہ ہے۔
اس کے علاوہ رینجرز نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم ماضی میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایران روپوش ہوگیا تھا۔
رنجرز نے بتایا ہے کہ ملزم ڈکیت گروہ کو غیر قانونی اسلحہ خرید و فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ کرائے پربھی فراہم کرتا تھا۔
انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
