ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان تائیوان پر چین کی ہمیشہ حمایت کرتا رہےگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بطور آئرن برادر پاکستان نے تائیوان پر ہمیشہ چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر انہوں نے ایک پوسٹ جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک آہنی بھائی اور چین کے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر پاکستان نے ہمیشہ تائیوان پر چینی موقف کی اصولی حمایت کی ہے اور کرتا رہے گا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور  تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی تبدیلی سے تائیوان کے مسئلے پر معروضی حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں