لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کے بعد واپس جیل منتقل دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے مکمل صحت یابی اورڈسچارج ہونے کے بعد پولیس نے انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد 5 روز سروسز اسپتال میں زیر علاج رہیں اور اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق علاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی ان سے ملنے کے لیے اسپتال آئی تھی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔
