لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے مستحق افراد کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کر سکیں گے۔
دسیاویزات کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا اور تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
دستاویزات کے مطابق رجسٹریشن کے لیے صارفین 8800 پر اپنا بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ آفر صرف 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کے لیے ہوگی بجلی چوری ، میٹر ٹمپرنگ ریکارڈ یا کسی اور اسکیم سے مستفید ہونے والے گھرانے کے لیے نہیں ہوں گی۔
