ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘All eyes on Rafah’: وائرل انسٹاگرام پوسٹ کے پیچھے چھپی کہانی

غزہ کی موجودہ صورتحال پر مبنی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی ۔اس تصویر پر لکھا ہے “All eyes on Rafah”۔

یہ تصویر ملائیشیا کے صارف shahv4012 نے بطور اسٹوری ٹیمپلیٹ پوسٹ کی تھی، جو وائرل ہو چکی ہے۔

یہ تصویر ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تخلیق کی گئی ہے، جس میں ایک خیمہ بستی دکھائی گئی ہے جس کے درمیان میں “All Eyes on Rafah”  نقش ہے۔

یہ تصویر 28 مئی کو پوسٹ کی گئی تھی اور تب سے 46.6 ملین سے زیادہ انسٹاگرام صارفین نے اسے شیئر کیا ہے۔

یہ پوسٹ انسٹاگرام پر کئی مشہور شخصیات بشمول بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ستاروں نے شیئر کی تاکہ رفح کی صورتحال کی سنجیدگی کو اجاگر کیا جا سکے۔

“All Eyes on Rafah” کا مطلب کیا ہے؟

ملائیشیائی صارف نے یہ تصویر اپ لوڈ کی تاکہ دنیا کی توجہ رفح کی موجودہ صورتحال کی طرف مبذول کرائی جا سکے، جہاں اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔ یہ پوسٹ 27 مئی کو رفح کے ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد شیئر کی گئی تھی۔

اسرائیل نے شمال مغربی رفح میں ایک کیمپ پر حملہ کیا، جسے محفوظ زون قرار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں کئی افراد بشمول خواتین اور بچے شہید اور زخمی ہوئے۔

لوگ اسے سوشل میڈیا پر کیوں پوسٹ کر رہے ہیں؟

اس پوسٹ کا مقصد نہ صرف دنیا کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف مبذول کرانا ہے، بلکہ فلسطینی کاز کی حمایت کرنا بھی ہے۔

جتنے زیادہ لوگ اس تصویر کو شیئر کریں گے، اتنی ہی زیادہ نگاہیں رفح کی صورتحال دیکھ سکیں گی اور اس کے حالات کا اندازہ لگا سکیں گیں ۔

یہ نعرہ کس کا ہے؟

“All eyes on Rafah” کا نعرہ ممکنہ طور پر عالمی ادارہ صحت (WHO) کے فلسطینی علاقے کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رک پیپرکورن کے ایک بیان سے لیا گیا ہے۔

فروری میں، اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطینیوں کو رفح سے انخلا کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد ڈاکٹر رک پیپرکورن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سب کی نگاہیں رفح پر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں