ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سانحہ 9 مئی سے متعلق 2 مقدمات سے بری

who is behind the attack

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی سے متعلق 2 مقدمات سے بری کردیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو مقدمات سے بری کیا۔

وکلا مرزا عاصم بیگ اور  نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیے تھے۔

وکیل مرزا عاصم بیگ کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئیں تھیں، بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں