راولپنڈی: موٹروے پولیس ملازم پے گاڑی چڑانے اور گالی گلوچ کے جرم میں گرفتار خاتون فرح پر فرد جرم کردی عدالت نے باقاعدہ ٹرائل کے لئے سماعت 5جون تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابقسول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹرمحمد ممتاز ہنجرا نے موٹر وے پولیس کے ساتھ جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
خاتون نے فرد جرم کی صحت سے انکار کر دیا ہے جس پر عدالت نے باقاعدہ ٹرائل کے لئے سماعت 5جون تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں آئندہ تاریخ پر شہداتیں قلمبند کی جائیں گی یاد رہے کہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے موٹر وے پولیس کی مدعیت میں رواں سال2جنوری کوتعزیرات پاکستان کی دفعات 324، 353، 186، 337-F(i)، 337-Q،279اور427کے تحت مقدمہ نمبر 9درج کیا تھا۔
جس میں فرح زہرہ نامی خاتون پر الزام تھا کہ اس نے گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی قبل ازیں عدالت نے2مئی کو ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

