English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے عالمی عدالت کے حکم اور بین الاقوامی دبا کے باوجود غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر حملے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں  مزید 95 فلسطینی شہید اور 350 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار 379 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار 407 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب خوراک پر اسرائیلی پابندی کے باعث بھوک کی شدت سے دیرالبلح میں 13 سالہ بچہ دم توڑ گیا اور یوں غذائی قلت سے غزہ میں اموات کی تعداد37 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے