English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں ، وزیر داخلہ

لندن : وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل پر زور دیا ہے  ۔

 برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ون آن ون ملاقات کی اور ہائی کمیشن کی خدمات کو سراہا۔

ہائی کمیشن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی موثر نظام وضع کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے خدشات کو دور کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے