ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 فوج، سیاست دانوں کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے سیکھنا چاہئے، عارف علوی

Army and politicians should learn

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، جوڈیشری کو قانون کے ساتھ کھڑے ہونے پر سلام پیش کرتا ہوں، انصاف سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے۔

سابق صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کیفیت سے ملک کو نکلنا چاہئے، حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ سے فوج، سویلین، سیاست دانوں کو سیکھنا چاہئے، غیرمناسب کیفیت سے پیچھے ہٹنا چاہئے، ارباب اختیار سوچیں اور اس معاملے پر پیشرفت کریں، سارے ادارے بند گلیوں میں چلے گئے، ان بند گلیوں سے باہرنکلیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ملک کو تعمیراور گروتھ کی ضرورت ہے، معاملات بغیر گفتگو کے آگے نہیں چل سکتے، اگر بات چیت اخبارات کے ذریعے کرنی ہے تو پھر کیا بات ہوگی؟ جو جیل میں ہے اس سے کہا جارہا ہے کہ تم معافی مانگ لو۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی جج کو پیچھے ہٹنے کا کہنا تحریک انصاف کا حق ہے، وزیراعظم حلف اٹھاتا ہے کہ جو چیزیں قومی مفاد میں ہوں گی اسے اوپن کروں گا، کیا سیکشن آفیسر طے کرے گا کہ وزیراعظم نے کون سی چیز اوپن کرنی ہے، اگرعدالتیں ان باتوں کا خیال نہیں رکھیں گی تو بدنام ہوتی رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں