ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں 11 مزدور ہلاک ہوگئے

کوئٹۃ : بلوچستان کوئلہ کان میں 11 مزدور جاں بحق ہو گئے کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے تھا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے باہر سنجدی کوئلہ کان کے علاقے میں دم گھٹنے سے کم از کم 11 مزدور ہلاک ہو گئے۔

صوبے میں چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے تصدیق کی کہ کان میں میتھین گیس بھر جانے اور منہدم ہونے کے باعث کان میں موجود 11 مزدور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

تمام مزدوروں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے تھا اور ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جنہیں تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں