تل ابیب:اسرائیلی حکام کے مطابق جنوبی لبنان سے حزب اللہ کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے سرحد کے قریب واقع ایک قصبے کے کچھ رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فائر یونٹس، متعدد اداروں کی مدد سے آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، آگ پر تقریبا قابو پالیا گیا ہے، ریزرو فوجی دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے کی دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے ان جگہوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا جہاں آگ لگی تھی، اس مرحلے پر رہائشیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے”۔
