اسلام آباد : صدرآصف علی زرداری نے پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ 6او ر7جون کو طلب کرلئے۔ دونوں ایوانوں کے بجٹ سیشنزطلب کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون بروز جمعرات شام پانچ بجے طلب کر لیا جبکہ اسی طرح سینٹ کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کے تحت طلب کیے ہیں۔

