English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،  نواز شریف

out of trouble

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہاہے کہ اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، عوامی فلاح کے پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم ہونی چاہیے۔

نواز شریف نے کہاکہ  موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے، جس پر دوسرے روکتے رہے، پروجیکٹس بنانے کے ریکارڈ بنائے، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ بھی ہمارے دور میں ختم ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام دوست پالیسیاں متعارف کروانے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں، عوام کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کیا جائے، پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے