English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کا مسلم لیگ ن کو فعال بنانے کیلیے ملک گیر دورے کرنیکا فیصلہ

make a nationwide tour

مری: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کو فعال بنانے کے لئے چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نواز عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔جلد کراچی کا دورہ کروں گا۔سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کی مضبوطی پر توجہ دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مری میں پارٹی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد نواز شریف نے پہلی بڑی ملاقات میں کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے ارکان سینٹ کی ملاقات کی ہے۔ملاقات ڈھائی گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہی ۔مری میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔ نوازشریف نے دوران اجلاس شاہد خاقان عباسی کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہا۔ نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا احساس ہے اور عوام کی خدمت میرا مشن ہے ۔شہباز شریف اور مریم دونوں سے کہا ہے کہ جتنا ممکن ہو غریب عوام کو ریلیف دیں۔ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کرکے جو تجربہ کیا گیا اس سے تباہی ہوئی۔ایسے تجربات سے ملک کا نقصان ہوا۔ہماری حکومت چلنے دی جاتی تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا بلکہ عوام خوشحال ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے