English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں باغات اور فصلیں برباد

زیارت:بلوچستان کے علاقے زیارت میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں کھیتوں کی فصل برباد ہوگئی، جس کے بعد دیگر پھل اور سبزی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیارت میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے چیری ، خوبانی اور سیب کے باغات کو بڑی تعداد میں نقصان پہنچا ہے، ٹماٹر پیاز اورلہسن سمیت دیگر فصلیں بھی تباہوئی ہیں، حکومت کی جانب سے فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایسے میں کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومت کوچاہیے کہ ہمیں فوری طور پر خصوصی فنڈ جاری کیا جائے تاکہ دوبارہ سے فصلیں تیار کرکے معیشت کو مستحکم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے