ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کو نئی جماعت کی ضرورت ہے، سابق وزیر اعظم

not agree with current politics

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو نئی جماعت کی ضرورت ہے جو عوام اور ملک کی بات کرسکے،  تینوں جماعتوں میں کوئی صلاحیت نہیں، عوام پاکستان پارٹی ملکی معاملات کو حل کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ   پی ٹی آئی شخصی جماعت بن گئی ہے،آئین اور اصولوں پر قائم رہنا مزاحمت ہوتی ہے، آج بھی وقت ہے کہ زیادہ حب الوطنی کا دعویدار مذاکرات کی پہل کرے۔

انہو ں نے  کہا کہ سوال یہ ہے کہ عدالتی فیصلے کا الیکشن پر اثر پڑا ہے یا نہیں، الیکشن جو نظام کی بنیاد ہے اگر اس پر اثر پڑ رہا ہے تو نوٹس لینا چاہئے تھا عدالت کے پاس سوموٹو پاور ہیں، الیکشن کمیشن کی ساکھ پر اثر پڑتا ہے کیونکہ بہت سے الیکشن ایڈمنسٹریشن نے کرائے اور بہت سے الیکشن عدلیہ نے کرائے ہیں ،عدلیہ پر عوام کا اعتماد ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں