اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئےکہا ہےکہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے پر عزم ہیں۔
