ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فارم 47 والوں کو بجٹ پیش کرنےکا حق نہیں، علی محمد خان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ فارم 47 والوں کو حق نہیں کہ وہ بجٹ پیش کریں۔ میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ آج بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج ہوگا، فارم 47 والوں کو حق نہیں کہ وہ بجٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے محمود خان اچکزئی کا پیغام جیل میں بانی چیئرمین تک پہنچایا ہے۔علی محمد خان نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر نے محمود اچکزئی کا پیغام بانی چیئرمین تک پہنچایا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مذاکرات میں معاونت کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا اگر محمود اچکزئی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو کریں۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی بات ہم نے نہیں کی، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو بات آگے بڑھائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں