سکھر ( نمائندہ جسارت ) منتخب نمائندوں کی بے حسی کے سبب میونسپل کمیٹی روہڑی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں عرصہ دراز سے ناکارہ ہونے کے باعث روہڑی شہر آگ پر قابو پانے کی سہولت سے بھی محروم، فائربریگیڈ نہ ہونے کے سبب کسی بھی وقت نقصان ہونے کا خدشہ شہر کے سیاسی سماجی حلقوں نے منتخب نمائندوں سے نوٹس لیکر فوری فائربرگیڈ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، میونسپل کمیٹی روہڑی کے فائر اسٹیشن پر فائربریگیڈ گاڑیاں گزشتہ کافی عرصے سے ناکارہ حالت میں کھڑی ہیں، آگ لگنے کی صورت میں فائربریگیڈ نہ ہونے کے سبب عوام کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سلسلے میں جے یو آئی کے امیر مولانا عبدالکریم عباسی،قاری عبدالغفار سومرو،عطااللہ عباسی شہری اتحاد روہڑی کے صدر ریاض شیخ نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ یہ یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی ہے اس دور جدید میں بھی روہڑی شہر فائربریگیڈ کی سہولت میسر نہیں، اگر ہے تو ٹینکی ٹریکٹر بااثر وڈیروں کے بنگلوں اور زمینوں پر پانی بھرتی ہے اگر کسی غریب کے گھر آگ لگ جائے تو فائر برگیڈ خراب ہونے کا جواز بتا کر واپس کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے سکھر فائربریگیڈ پہنچننے تک کافی نقصان ہوچکا ہوتا ہے، روہڑی فائر اسٹیشن میں 3 فائربریگیڈ گزشتہ کافی عرصے سے ناکارہ حالت میں کھڑی ہیں لیکن کسی نمائندے نے اس جانب توجہ نہیں دی جو روہڑی کے شہریوں کے شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے، سیاسی سماجی مذہبی حلقوں کے رہنماوں نے ایم این اے نعمان اسلام شیخ،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ،چیرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روہڑی شہر کے لیے فائربرگیڈ فراہم کی جائیں۔