ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی بینک نے کام چور ملازمین فارغ کردیے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی بینک نے کام کا دکھاوا کرنے والے کئی ملازمین کو فارغ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ویلز فارگو نامی بینک نے حال ہی میں اس دعوے پر کئی برطرفیاں کی ہیں کہ کئی ملازمین کی بورڈ کو صرف مصروف دکھنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ ویلز فارگو کی ترجمان لوری کائٹ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو اعلیٰ ترین معیار دیے جاتے ہیں اور غیر اخلاقی رویے کو برداشت نہیں کیا جاتا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران اور اس کے بعد سے گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کی کارکردگی جانچنے کے لیے کئی چھوٹی بڑی کمپنیاں مختلف اور جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں