ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسان اور زراعت کیلئے کوئی پالیسی ن�یں،محمد�ائق شا�

محرابپور(جسارت نیوز)کسان اور زراعت کیلئے کوئی پالیسی نہیں، تعلیم کا بجٹ اتنا ہے کہ جتنا سنگا پور کی کسی ایک یونیورسٹی کا ہوتا ہے، سولر سسٹم اور پٹرولیم لیوی میں اضافہ، امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ سے بھی عوام کا کوئی تعلق نہیں صرف اقتدار بچانے کیلئے وعدے اور دعوے ہیں، عوام اور حکومتی ایوان دو الگ چیزوں میں تقسیم کر دیے گئے ہیں یہ عام اور خواص کی تقسیم سیاسی نظام اور حکمرانوں کی فسطائیت کی وجہ سے ناکامی کا شکار ہے، تنخواہ دار طبقے کو مزید ٹیکسوں میں جکڑا دیا ہے، بجٹ میں آئی ایم ایف اور اشرافیہ کی ضرورتوں اورخواہشات کا خیال رکھا گیا ہے، تعلیم کا بجٹ اتنا ہے کہ جتنا سنگا پور کی کسی ایک یونیورسٹی کا ہوتا ہے اس طرح تین کروڑ اسکول سے باہر بچے کیسے پڑھیں گے، جہالت اور پسماندگی کے اندھیرے کیسے ختم ہوں گے، صحت کے بجٹ سمیت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، کسان اور زراعت کے لئے کوئی پالیسی نہیں، ایک کتاب بجٹ کی چھاپ کر، ٹیکس لگادیئے گئے تاکہ سود دیا جائے، پندرہ کروڑ نوجوانوں، توانائی کی ضرورت، ڈیمز کی تعمیر اور صنعت کیلئے کوئی پالیسی نہیں، سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، ایک ملازم کی پانچ ہزار تنخواہ بڑھائی گئی تو دس کے ٹیکس لگا دیے، سولر سسٹم اور پٹرولیم لیوی میں اضافہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ایک نیا طوفان مہنگائی آئے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں