ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر گورنر سندھ کا بڑا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی چھین لی گئی، کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جانوروں سے ایسا سلوک کسی انسان کو زیب نہیں دیتا، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کے لئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں