English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

لاہور: ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نا اہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نا اہلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔

سربراہ لارجر بنچ جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں، جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے