English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر لاہور سے اغوا، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج

acquittal in cipher case

 لاہور: سابق وزیر اعظم اور بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزراور شہباز گل کے بڑے بھائی غلام شبیر کو اغوا کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام شبیر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں بیٹے بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر متن کے مطابق غلام شبیر کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے گھر سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کیا۔

بیٹے نے کہاکہ   غلام شبیر رات گئے اپنے گھر خیابان امین سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے، پولیس فوری کارروائی کرتےہوئے والد کو بازیاب کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے