English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد الحرام، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں خطبہ جمعہ  کے حوالے اہم فیصلہ

مدینہ منورہ :سعودی عرب میں شدید گرمی کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں خطبہ جمعہ اور نماز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے جمعہ کے خطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

نئے احکامات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز جمعہ اور خطبہ 15 منٹ میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ مملکت میں شدید گرم موسم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نئے احکامات اس وقت تک لاگو ہوں گے جب تک کہ گرمی کا موسم برقرار نہیں رہتا۔ درجہ حرارت کےنیچے آنے کے بعد سابقہ ​​روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن میں شدید گرمی کے باعث جاں بحق ہونے والے عازمین کی تعداد 1170 تک پہنچ گئی۔

حاجی اب بھی لاپتہ ہیں اور کئی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والے زائرین کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے۔ اردن سے لاپتہ ہونے والے 20 حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے