English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ جنگ کی افراتفری میں 21 ہزار فلسطینی بچے لاپتا ہونے کا انکشاف

children in Palestine

لندن: برطانوی تنظیم نے غزہ جنگ کی افراتفری میں 21ہزار فلسطینی بچے لاپتا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیو دی چلڈرن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت کے بعد سے تقریبا اکیس ہزار فلسطینی بچے لاپتا ہو چکے ہیں۔

برطانوی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق یہ ہزاروں لاپتا فلسطینی بچے یا تو تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، یا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں ہیں، بے نشان قبروں میں دفن ہیں یا اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے موجودہ حالات میں معلومات اکٹھا کرنا اور اس کی تصدیق کرنا تقریبا ناممکن ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ کم از کم 17,000 بچے بچھڑ کر لا پتا ہو گئے ہیں اور تقریبا 4,000 بچے ملبے کے نیچے گم ہیں، جب کہ اس کے علاوہ اجتماعی قبروں میں بھی نامعلوم تعداد دفن ہے۔

سیو دی چلڈرن کے مطابق فلسطینی بچوں کی ایک تعداد وہ ہے جنھیں زبردستی لا پتا کیا گیا ہے، انھیں حراست میں لیا گیا اور زبردستی غزہ سے باہر منتقل کیا گیا، اور ان کے خاندانوں کو ان کے ٹھکانے کا پتا نہیں ہے، ان بچوں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کی اطلاعات بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے