English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا ۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں 3 نئے آنے والےججز جن میں جسٹس ملک شہزاد ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں کے عہدے کا حلف لیا۔

یاد رہے کہ صدرآصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی  کو سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کیا گی ہے اسی طرح  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد  کے ساتھ لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کو بھی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر قبلا ایاز نے سپریم کورٹ کی شریعت اپیلیٹ بنچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھایا ہے ۔جسٹس قبلہ ایاز کا حلف چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے لیا ، جسٹس قبلہ ایاز  کو تعینات کرنے سے سپریم کورٹ میں شریعت اپیلیٹ بنچ بھی مکمل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے تقرر تک شجاعت علی خان یہ ذمے داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

اسی طرح صدر پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کو ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرمملکت نے تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے