اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی رہنما آئرن لیڈی کا خطاب پانے والی خاتون ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو حلقے میں بری طرح سے شکست دی ہے، انہوں نے 8 فروری کو انتخابی نتائج میں شکست تسلیم کر لی تھی۔
پی ٹی آئی کی آئرن لیڈی نے کہاکہ راتوں رات نتائج کو تبدیل کیا گیا ،میرے حلقے پر نہ صرف پاکستانی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کی بھی نظر تھی ، خواجہ آصف کو بری طرح شکست دی تھی خواجہ آصف اپنے فارم 45 لیکر آئیں ساری دنیا اصلی نقلی کا فرق جانتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں ڈرائیں مت، میں خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ ہوں، 8فروری کے الیکشن میں قوم نے ووٹ عمران خان کو دیا ہے۔

