اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے،ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔
لاہور میں وکلا کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں 70سال بعد قانون اندھا نہ ہو، چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، لاہور ہائی کورٹ بار نے انصاف کیلئے آواز اٹھائی اورجدوجہد کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف اور آئین کی بالادستی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا اہم کردار ہے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے آئین کے مطابق تھے ۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہونے چاہئیں ، جو لوگوں کو انصاف دیتے ہیں آج خود انصاف کے طلب گار ہیں، پنجاب کے عوام ججز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ نہیں مل سکتیں، عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا۔

