ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان ہائیکورٹ کا گیس بلوں سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کا حکم

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو گیس بلوں سے متعلق کمیشن کی سفارشات پر فوری طور پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے صارفین سے لی گئی اضافی رقم مستقبل کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گیس صارفین سے اضافی بل وصولی سے متعلق دائر آئینی درخواست پر سماعت کی اور کہا کہ گھریلو صارفین کے ماہانہ بل سختی سے کمیشن کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات کے مطابق جاری کیے جائیں۔سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو یہ معاملہ ایس ایس جی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ دو رُکنی بینچ کے ججز نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اس آرڈر کی کاپی معلومات اور تعمیل کے لیے متعلقہ حکام کو بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف منیجر، بلنگ ایس ایس جی سی ایل کوئٹہ اور کمیشن کے اراکین کو اس سلسلے میں معلومات، تعمیل اور پیش رفت رپورٹ کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں