English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

more expensive

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 28 جون کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق، گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی پیداواری لاگت 111 ارب روپے رہی۔

فرنس آئل سے 31 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 24 روپے ایک پیسہ فی یونٹ رہی، جبکہ ایران سے 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے