English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 7افراد ہلاک، 10 لاپتہ

heavy rains

بامیان:افغانستان کے وسطی صوبے بامیان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے 7افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالصبور سیغانی نے کہا ہے کہ ضلع یکاولنگ کے کچھ علاقے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں آگئے، ملبے تلے سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق  سیلاب سے درجنوں مکانات اور زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، شمالی صوبے بدخشاں کے یمگان ضلع میں بھی اچانک سیلاب آنے سے 40 مکانات اور 300 ایکڑ سے زائد پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے