فیصل آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کے اجتماعی مفاد کےلیے برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولتیں دینے کی کوشش کی جائے گی، مشکل مالی حالات کے باوجود حکومت اناملی کمیٹی کی سفارشات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور معاشی ڈھانچے کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کےلیے جائز اور قابل عمل سفارشات کی روشنی میں ضروری ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اناملی کمیٹی کے ممبروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر
ریونیو کے وزیر مملکت علی پرویز ملک اورفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق دیگر ممبران موجود تھے ۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کےلیے برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برآمد کنندگان کو ایک فیصد کی ادائیگی پر فائنل ٹیکس رجیم سے نکال کے نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کرنے کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے برآمدات کو بڑھانے کی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ نارمل ٹیکس رجیم سے کرپشن بڑھے گی اور اس مد میں ملنے والی آمدن میں بھی کمی ممکن ہے اس لیے حکومت کو برآمدات کو نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کرنے کی تجویز فی الفور واپس لے لینی چاہیے۔
