ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان اور جنوبی کوریا کی مشقوں کا جواب‘ شمالی کوریا نے میزائل داغ دیے

سیئول(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے جاپان اور جنوبی کوریا کی مشقوں کے جواب میں 2 نئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2 میزائل 10 منٹ کے وقفے سے شمالی مشرقی سمت میں لانچ کیے۔ ایک میزائل نے 370 میل جبکہ دوسرے نے 75 میل کا فاصلہ طے کیا۔ دونوں میزائل کس علاقے میں گرے یہ معلوم نہیں ہوسکا۔جنوبی کوریا کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیے گئے ایک میزائل میں بظاہر خرابی نظر آئی اور وہ ممکنہ طور پر گر کرتباہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں