English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھریلو صارفین ریلیف سے محروم، گیس قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق گھریلو صارفین کو ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں  کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس  کے مطابق نئے مالی سال میں گھریلو صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 10 فی صد کمی کا ریلیف گھریلو صارفین کو منتقل نہیں ہوا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس نرخوں میں یکم جولائی سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سی پی پیز کے لیے فی ایم بی بی ٹی یو 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی پی پیز کے لیے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نے حکومت کو بجھوایا تھا، قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے