پشاور: سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت ملک عرفان، نظر الدین، یار محمد اور سمیع الرحمٰن جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق سابق سینیٹر انتخابی مہم کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ راستے میں پانچ بجکر دس منٹ پر دھماکا ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے اور تمام شہدا کو اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

