English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں لاشوں کی صورت میں فارم 45 دفن ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہناہے کہ  اسلام آباد میں لاشوں کی صورت میں فارم 45 دفن ہے،اسلام آباد میں فارم 45کا معاملہ معنی خیز ہے،فارم 45 کے مطابق نواز شریف بھی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہارا ہوا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ ،چیئرمین بلاول عطاء تارڑ سے لاہور میں ہار نہیں سکتا، عطاء تارڑ کو تو کوئی جانتا تک بھی نہیں تھا وہ بھی بلاول سے جیتا ہے،فارم 45میں ہر امیدوار کے ہر حلقے کے ووٹوں کا ریکارڈ ہوتا ہے،فارم 45اورفارم 47میں بہت فرق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نتائج آنے کے بعد کون تھا جس نے ریکارڈ میں ردوبدل کیا، تمام معاملات عوام کے سامنے لانے چاہیے، عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ الیکشن کی حقیقت میں کہانی کیا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے