English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

500 روپے کے جھگڑے میں 17 سالہ لڑکے کی جان چلی گئی

more deaths

معاشرے کی پیچیدگیاں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ اب لوگ ذرا سی بات پر لڑ پڑتے ہیں اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ جس بات کے لیے وہ لڑ رہے ہیں اُس کی کچھ بھی وقعت نہیں۔ نئی نسل اس حوالے سے خاصی بے شعور ہے اور اُس کی مناسب رہنمائی کا اہتمام بھی نہیں کیا جارہا۔

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے صدر مقام لیاقت پور میں ایک اندوہ ناک واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔

17 سالہ مختار اور اُس کے دوست کے درمیان محض 500 روپے اُدھار مانگنے پر تکرار ہوگئی۔ دونوں دوستوں میں پہلے توتو میں میں ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے باضابطہ جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی۔ ایک دوسرے کو مغلظات بکنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہاتھا پائی بھی شروع کردی۔

لڑائی کے دوران ایک کے ہاتھ میں لوہے کا سریا آگیا۔ اس نے وہ سریا مختار کے سر پر دے مارا۔ سر پر بھاری چوٹ لگنے سے مختار گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا۔ اُسے زخمی ہوکر گرتے دیکھ کر دوست بھاگ گیا۔ لوگوں نے مختار کو قریبی اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

لیاقت پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے