انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رابطوں کی بحالی میں روسی صدر اور عراقی وزیراعظم مدد کرنا چاہتے ہیں، صدر بشار الاسد ایک قدم آگے آئیں تو ہم بھی مثبت جواب دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ شام کے ساتھ تعلقات ماضی کی طرح بحال کرنا چاہتے ہیں، کسی بھی وقت صدر بشار الاسد کو بات چیت کی دعوت دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی اور شام کے سفارتی تعلقات 2011سے منقطع ہیں، جسے اب رجب طیب اردوان بحال کرنا چاہتے ہیں۔
