ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سجاول حضرت عمر فاروق ؓکے یوم شہادت پر شاندار ریلی کا انعقاد

سجاول (نمائندہ جسارت) یکم محرم الحرام بمطابق 8 جولائی بروز پیر کو خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ کی یوم شہادت کی نسبت سے جامع مسجد خالد بن ولید سجاول سے عصر نماز کے بعد ایک تاریخ ساز مدح صحابہ ؓجلوس حافظ ریاض میمن کی قیادت میں نکالا گیا جس میں شہریوں سمیت دور دراز سے نوجوان، بچے اور بوڑھوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جلوس اپنے مقرر کردہ روٹس سے ہوکر آخر میں مغرب نماز پر مرکزی محمدی مسجد پر پہنچا، نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس سے قائد سندھ حضرت علامہ عبداللہ سندھی کے صاحبزادے مولانا امیر معاویہ ہاشمی، مولانا اظہر الدین حقانی، قاری مختار مستوئی، محمد الیاس فاروقی، حافظ محمد سلیمان راجہ ، حافظ محمد اسماعیل الحداد، عاشق علی راہموں اور عرفان احمد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓدین اسلام کا وہ چمکتا دمکتا ستارہ ہے جن کے اسلام لانے سے اسلام کو بہت بڑی ترقی حاصل ہوئی، حضرت عمر فاروق ؓکے دورۂ خلافت میں 22 لاکھ مربعہ میل پر اسلام کا پرچم لہرایا گیا، یکم محرّم الحرام حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ کی شہادت کی نسبت سے پاکستان کی پوری سنی قوم سڑکوں پر ہے جن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یکم محرم الحرام کو چھٹی کر کہ یہ دن سرکاری سطح پر منایا جاتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں