English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن : فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کیس میں عدم پیشی پر فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کے معاون وکیل کمیشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ شعیب شاہین اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔

 جس پر الیکشن کمیشن کے رکن نے استفسار کیا کہ کیا ورچوئل حاضری ہو سکتی ہے۔ جواب دہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری لگوا سکتے ہیں۔ سول کیسز  میں تو حاضری ضروری نہیں۔کرمنل کیس میں حاضری لازمی ہے۔

پراسیکیوٹر الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون شہادت میں آپ ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔ کورٹ ورچوئل حاضری کی اجازت دے سکتی ہے۔

مبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری کہاں ہیں، ان کے وکیل کہاں ہیں، کیا ہم ان کا وارنٹ نکالیں۔

معاون وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی کورٹ میں ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری تو جیل میں نہیں ان کا وارنٹ نکالتے ہیں، وکیل کی حاضری سے استثنیٰ تو چل جائے گی لیکن فواد چوہدری کہاں ہیں، ہم فواد چوہدری کے معاملہ پر فیصلہ کرتے ہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے