پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے پاس درخواستگزار کو مقدمے میں نامزد کرنے کے کوئی شواہد نہیں، درخواستگزار کو گوجرانوالہ کے مقدمہ میں بدنیتی کی بنیاد پر شامل کیا گیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواستگزار کو مقدمے سے فوری طور پر ڈسچارج کیا جاتا ہے، ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے بیان دیا کہ صنم جاوید کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں، جسمانی ریمانڈ دینے والی عدالتوں کو بھی ریمانڈ دیتے ہوئے آئین میں دیے بنیادی حقوق کو سامنے رکھنا چاہیے۔
عدالت نے فیصلے کی کاپی جوڈیشل افسران، آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

