اسلا م آباد: پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کااعادہ کیا گیا اس بات کا اعادہ آذربائیجان کے صدرالہاف علیوف کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے وزیراعظم کی دعوت پرآذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے پاکستان کادورے پر اعلامیہ جاری کردیا۔اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق الہام علیوف نے 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، آذربائیجان کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم ہاوس پہنچنے پرانہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیاآذربائیجان کے صدرنے قومی یادگار پرپھول رکھے۔
آذربائیجان کے صدرنے صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف سے ملاقاتیں کیں،فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں اور دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا،ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم اورالہام علیوف نے پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کااعادہ کیا،دونوں ممالک کے درمیان قریبی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پراطمینان کا اظہار کیا گیا، پاکستان، ترکیہ اورآذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس کوایک نئے دورکاآغازقراردیا،دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا

