ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلور ملز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

threatened to stop supply of flour

اسلام آباد:پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال ختم کردی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس  کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔ فریقین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور وزرا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام بھی موجود تھے، جس میں بجٹ میں عائد کیے گئے ٹیکسز کے حوالے سے تحفظات پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کے لیے وفاقی وزیر احد چیمہ کو ٹاسک دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں