حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی آج یوم عاشور ہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جبکہ شہداء کر بلا حضرت امام حسینؓکی یاد میں حیدرآباد ،لطیف آباد اور قاسم آباد سمیت قرب وجوار سے ماتمی ،ذوالجناح اور تعزیوں کے 300سے زائد چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوں گے، اسی طرح 10محرم الحرام کو شہر حیدرآباد ،لطیف آباد اور قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں 60سے زائد مجالس منعقد ہوں گی، جبکہ شہر کے کھاتہ چوک ، کھائی روڈ اور اسلام آباد چوک پر تلواروں کا قدیمی ہائی دوس کے جلوس بھی بر آمد ہو نگے ،یوم عاشورہ کو انجمن حیدری کے زیر انتظام مر کزی ماتمی جلو س صبح 8 بجے قد م گا ہ مو لا علی سے بر آمد ہو گا جو اپنے روایتی راستو ں سے گزرتا ہوا مر کزی امام با رگا ہ کر بلا دادن شاہ پہنچ کر اختتا م پذ یر ہو گا،مر کزی ماتمی جلوس میں انجمن اثنا ء عشر ی ہز ارہ، انجمن غمخو اران علی اصغر، انجمن د ستہ پیا م کر بلا ،انجمن ہلا ل عبا س ،انجمن عباسیہ قد یم ، انجمن غلا ما ن معصومین ، انجمن کا روان اہلبیت ،انجمن ر ضاکا ران علی اصغر ، انجمن لشکر عبا س ، انجمن اما میہ ما تمی دستہ ، انجمن محفل حسینی ، انجمن مظلو م کر بلا ، انجمن د ستہ حیدری ، انجمن سپا ہ اصغر، انجمن سجادیہ، انجمن گلد ستہ اکبر ، انجمن دستہ الغا زی ، انجمن طا لب حیدری ، انجمن جا ں نثاران حسین ، انجمن شہد ائے کر بلا ،انجمن سفینہ اہلبیت اور انجمن جا ں نثا ران عبا س سمیت چھوٹے بڑے ما تمی د ستے شر یک ہو ں گے جبکہ جلو س کے دوران سینٹ بو نا وینچرہائی اسکو ل کے مقا م پر بعد نمازظہرین مجلس یو م عاشورہ منعقد کی جائے گی اورجلوس سے قبل اعما ل یو م عاشورہ صبح سات بجے مسجد ابو الفضل قد م گا ہ مو لا علی ؑ میں ہوں گے جس کے بعد صبح 8 بجے قد م گا ہ مو لا علی ؑ پر ہی مجلس صبح عاشورہ منعقد ہوگی ۔ ادھر انجمن حیدر ی کا مر کزی طبی امدادی کیمپ بلد یہ حیدرآباد کے سامنے لگا یا جا ئے گا جہاں زخمی عز اداران امام حسین ؑ کوطبی امداد دی جائے گی اور آخر میں قد م گا ہ مولا علی پر بعد نما ز مغر بین مر کزی مجلس شام غر یبا ں برپا ہوگی۔علاوہ ازیں مر کزی مجلس سو ئم بسلسلہ شہد ائے کر بلا 12محر م الحرام کو بعد نماز مغر بین مسجد ابو الفضل قد م گا ہ مولا علی پر منعقد کی جائے گی۔ ایس ایس پی حیدرآباد زین العبادین میمن کی قیادت میں تقریباً 5 ہزار سے زائد افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، آج مرکزی ماتمی جلوس قدم گاہ مولا علیؓ سے برآمد ہوگاجو مقررہ راستوں سے گزر کر کربلا دادن شاہ پر اختتام پزیر ہو گا، اس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے 200 کے قریب ماتمی و تعزیہ جلوس نکالے جائیں گے، خصوصی طور پر RRF کے چاک و چوبند کمانڈو دستے مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ اہم مقامات پر سیکورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، مرکزی ماتمی جلوس کے ساتھ تقریباً 1500 افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے دیگر چھوٹے بڑے ماتمی جلوسوں پر تقریباً 1500 افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں، مرکزی جلوس کے داخلی راستوں پر 7 مختلف مقامات پر واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں جہاں میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ اسٹاف تعینات ہوگا جو جلوس کے شرکاء کی مکمل جامعہ تلاشی لے گا مرکزی جلوس کی نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس کی کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جو کہ SDPO سٹی آفس میں قائم کیا گیا ہے جلوس کے روٹس کی بم ڈسپوزل اسکارڈ اور خاص تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے معائنہ کیا جائے گا۔